کانگریس نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ کو کیرالہ میں غریبوں کی حالت زار بتانے کے لئے سری لنکا کے ایک لاغر (تغذیاتی نقص کے شکار) بچے کی تصویر دکھانے پر سخت نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔
مسٹر امت شاہ ہفتہ کے روز اس
وقت ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا، جب انہوں نے ریلی کے دوران مؤرخہ 13 جولائی کی ایک میگزین دکھائی، جس کے سر ورق پر ریاست کے اٹاپڈی علاقے میں قبائلی بچوں کے مرنے کی خبر شائع ہوئی تھی۔
تاہم، مقامی نیوز پورٹل کے مطابق میگزین کی خبر میں شائع ہونے والی تصویر سری لنکائی بچے کی تھی